ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے نے کی خودکشی ، طویل عرصہ سے تھے ڈپریشن کا شکار

کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے نے کی خودکشی ، طویل عرصہ سے تھے ڈپریشن کا شکار

Sat, 03 Feb 2018 11:58:26    S.O. News Service

ہوانا ،02؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیوبا کے سابق صدر فدیل کاسترو کے بڑے بیٹے فدیل کاسترو ڈیاز۔ بالارٹ نے کل یہاں خودکشی کرلی۔ وہ 68کے تھے۔ ذرائع کے مطابق مسٹر کاسترو ڈیاز طویل عرصہ سے ڈپریشن میں تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ڈیاز علاج کیلئے شروعات میں کچھ وقت اسپتال میں داخل بھی رہے تھے اور اسپتال سے واپسی کے بعد بھی ان کا علاج چل رہا تھا۔مسٹر ڈیاز کو فدیلیتو یا پھر چھوٹے فدیل کے نام سے بھی جانے جاتے تھے کیونکہ ان کی خصوصیات کافی حد تک اپنے والد کی طرح تھیں۔مسٹر ڈیاز ۔بالارٹ ایک کیمیائی سائنسداں تھے اور انہیں نے کبھی حکومت میں کوئی سیاسی عہدہ نہیں لیا او ر اپنی موت کے وقت وہ اکیڈمی آف سائنس آف کیوبا کے نائب صدر کے عہدہ پر تھے۔مسٹر ڈیاز نے سابقہ سوویت یونین کے اعلی ترین انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلےئر سائنس اینڈ ٹکنالوجی سے گریجوئیشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ ڈیاز جوراگوا نیوکلےئر پلانٹ کو فروغ کے انچارج تھے۔ کیوبا تک جوہری توانائی لانے کا ان کے والد کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکا۔وہ فدیل کاسترو اور انکی پہلی بیوی مرتا ڈیاز بالارٹ کی اکلوتی اولاد تھے۔ ڈیاز کی ماں کیوبا کے بااثر خاندان سے تھیں۔ مسٹر ڈیاز ۔بالارٹ کی شادی ماریا وکٹوریا باریرو کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ذرائع کے مطابق کنبہ کے فیصلہ کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔سرکاری میڈیا میں ان کی موت کی خبروں کے اشاعت نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ یہاں پریس عام طورپر اموات کی وجہ کی تفصیلات نہیں دیتی ہے، خاص طورپر خودکشی کے معاملات میں۔مسٹر فدیل کاسترو کا 90برس کی عمر میں گزشتہ 25نومبر 2016کو انتقال ہوگیا تھا۔


Share: